تاحیات نا اہلی کیس میں رجسٹرار کے اعتراضات چیلنج

تاحیات نااہلی قانون کے معاملے پر سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کر دیئے۔

سپریم کورٹ بارنے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی نکتے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا، درخواست پر لگائے گئے اعتراضات بلا جواز ہیں۔

اپوزیشن کو اب پیسے دے کر ووٹ لینے کی ضرورت نہیں، ہارس ٹریڈنگ کے سر پر تحریک عدم اعتماد نہیں ہو سکتی
عدم اعتماد کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، تمام ارکان 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائیں، لیگی قائدین نے کال دیدی۔

محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اپیل میں یہ بھی کہنا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے حوالے سے سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق سے تاحیات نااہلی ہو جاتی ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے، عدالت کے اپنے فیصلے ہیں کہ آرٹیکل62 ون ایف کے لیے کورٹ آف لاء کا ڈکلیریشن ہونا چاہئے، سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ اعتراضات ختم کرکے آئینی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button